۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
سرینگر اور کرگل میں شیخ زکزاکی کی آزادی کے لئے احتجاجی مظاہرہ

حوزه/ کشمیر، کرگل سمیت ہندوستان کے دارالحکومت میں نائجیریا قتل عام اور شیخ ابراہیم زکزاکی کی آزادی کے لئے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انجمن شرعی شیعیان کشمیر، مجلس اتحاد مسلمین، انجمن جمعیت علماء کرگل، مؤسسه امام خمینی(رح)  اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر اور کرگل میں نائجیریا قتل عام اور شیخ ابراہیم زکزاکی کی آزادی کے لئے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔حالیہ دنوں نائجیریا میں سینکڑوں بے گناہ انسانوں کے قتل عام اور شیخ زکزاکی کی آزادی کے لئے جہاں دنیا بھر میں احتجاجی لہر جاری ہے وہاں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر بھر میں اس سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ ہوا ۔

ریلیوں میں شامل نوجوانوں نے نائجیرین آرمی کے خلاف اور شیخ ابراہیم کی حمایت میں نعرہ بازی کیے۔ ادھر وسطی کشمیر کے بڈگام شہر میں بھی ایک بڑا احتجاجی جلوس بر آمد ہوا جس میں لوگوں نے نائجیریا میں ہوئے سینکڑوں شہداء کے حق میں نعرے بلند کئے اور امریکہ و اسرائیل سمیت نائجیریا حکومت کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا۔

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے نائجیریا میں قتل ہوئے شیعوں کے خلاف  ہندوستان میں موجود نائجیریا کے سفارت کے سامنے  زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .